15 جولائی 2014 - 10:51
میانمار: مسلمانوں پر تشدد کے الزام میں متعدد گرفتار

میانمار کے حکام نے کہا ہےکہ چونتیس افراد کو مسلمانوں کے خلاف تشدد میں ملوث ہونے کےالزام میں گرفتار کرلیا گيا ہے۔

ابنا: شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق میانمار کے سرکاری میڈیا نے آج کہا ہےکہ ان افراد کو میانمار کے دوسرے بڑے شہر میں قتل، تشدد، آگ لگانے، اور غیر قانونی طریقے سے ہتھیار رکھنے اور ان کی نمائش کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گيا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ماندالای شہر میں بلوائيوں کو پکڑنے کےلئے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے میانمار کے شہر ماندالای میں پہلی جولائي سے مسلمانوں کے خلاف فسادات شروع ہوئے تھے۔ میانمار میں یہ پہلی بار نہیں ہےکہ مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ میانمارکی حکومت نے مسلمانوں کے خلاف انتھا پسند بودھوں کے تشدد پر آنکھیں بند کررکھی ہیں جس کی بنا پر اس حکومت کو عالمی سطح پر تنقید کا نشانہ بنایا گيا ہے۔

.......

/169